اسلام آباد(خبرنگار)واپڈانے مختلف دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 74 ہزار 800کیوسک اور اخراج یک لاکھ74 ہزار300کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 37 ہزار500 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ85 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ85 ہزار 500کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد20ہزار300کیوسک اور اخراج8 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 55 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 27 ہزار600 کیوسک ہے تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.766 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1217فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.392 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.90 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.253 ملین ایکڑ فٹ ہے
آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری
Aug 28, 2024