مون سون سسٹم کی شدت برقرار رہنے کے سبب شہر میں آج اور کل موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مون سون سسٹم کا مرکز سندھ میں داخل ہو چکا ہے جب کہ ڈیپ ڈپریشن کا مرکز ننگرپارکر کے قریب ہے۔سردار سرفراز نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں سسٹم کراچی کے جنوب بحیرہ عرب تک آسکتا ہے جس کے تحت آج وقفے وقفے سے معتدل سے موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں کل بھی تیز اور موسلادھار بارش کا امکان ہے جب کہ 31 اگست تک کراچی اور سندھ میں سسٹم بارش کا سبب بنے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 62 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، بن قاسم میں 44.2 ، قائدآباد 29، سرجانی 19، کورنگی18، یونیورسٹی روڈ پر16.7 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کیماڑی 14.5، ڈی ایچ اے فیز ٹو 13.4، جناح ٹرمینل 12.8، اولڈ ائیرپورٹ 11.5، شارع فیصل 12، گلشن معمار10.4، گڈاپ 10.1، صدر 10، نارتھ کراچی 8.4، ناظم آباد7.8 اور اورنگی ٹاؤن میں 5.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔