پنجاب اور بلوچستان میں موسلا دھار بارشیں، 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

مون سون کے طاقتور سسٹم کے تحت پنجاب میں شدید بارشیں ہورہی ہیں جس دوران مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 9  زخمی ہوگئے۔محکمہ موسمیات نے صوبے میں 36 سے 48گھنٹوں میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ادھر ملتان میں منگل کو طوفانی بارش سے 48 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، 2 گھنٹے میں 147 ملی میٹر پانی برسا، برساتی پانی نشیبی علاقوں اور خواجہ فرید سوشل سکیورٹی اسپتال میں داخل ہوگیا جب کہ بارش سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔اس کے علاوہ لاہور اور جہلم سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی اور صوبے بھر میں  بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب  خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارشیں ریکارڈ کی گئیں، موسلادھار بارشوں  سے ندی نالے بپھر گئے، پنجگور میں برساتی نالے میں نہانے کے لیے جانے والے 4 بچےڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔مستونگ میں ٹریکٹر ٹرالی برساتی نالے میں بہہ گئی جب کہ وادی زیارت کے علاقے کان میں تباہ کن سیلاب سے سیب کے باغات ندی نالوں میں تبدیل ہوگئے جو بجری اور پتھروں سے بھرگئے۔

ای پیپر دی نیشن