غیر ملکی کرنسی برآمد کا کیس: عدالت نے ائیر ہوسٹس کی ضمانت منظور کرلی

Aug 28, 2024 | 14:04

لاہور کی اسپیشل کسٹم کورٹ نے غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کے کیس میں ائیر ہوسٹس کی ضمانت منظور کرلی۔

لاہور کی اسپیشل کسٹم کورٹ کی جج رائے یاسین شاہین نے ملزمہ کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں ماڈل ایان علی کے ہائیکورٹ کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔عدالت نے لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار ائیر ہوسٹس کی ضمانت 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ 20 سال سے ائیر ہوسٹس ڈیوٹی انجام دے رہی ہے، ان کے 20 سالہ کیرئیر میں کوئی کرمنل کیس سامنےنہیں آیا جب کہ ملزمہ سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے۔عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ کسٹم پراسیکیوٹر کے مطابق لاہور ائیرپورٹ سے ملزمہ سے غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔

مزیدخبریں