نوجوان قدم بڑھائیں، روشن مستقبل  منتظر ہے:مریم نواز 

Aug 28, 2024 | 16:30

ویب ڈیسک

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نواجونوں کے روشن مستقبل کے لئے متحرک ہوگئیں۔پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز ہوگیا، پہلے مرحلے میں 6ہزار انٹرن شپ آفر کی جائیں گی جبکہ انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں کو 25 ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے پہلے فیز کا دورانیہ 6 ماہ ہے. چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام میں گزشتہ دو برس میں ڈگری مکمل کرنے والے گریجوایٹس کو ترجیح دی جائے گی۔انٹرن شپ میں اپلائی کرنے کے لئے عمر حد 18 سے 25 برس ہے. منتخب انٹرنی کو نجی شعبہ کے نمایاں اداروں میں تعیناتی کا موقع ملے گا۔

نواجوان cmip.punjab.gp.pk پر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نوجوان قدم بڑھائیں، روشن مستقبل  منتظر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کو باوقار طریقے سے مالی خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے۔

مزیدخبریں