پنجاب : طوفانی بارشیں، ملتان میں بارشوں کا 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Aug 28, 2024 | 16:38

ویب ڈیسک

لاہور سمیت پنجاب مختلف اضلاع میں طوفانی بارشیں ریکارڈ کی گئی جبکہ ملتان میں بارشوں کا اڑتالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، صرف دو گھنٹے میں ایک سوسینتالیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے.ملتان اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔رپورٹس کے مطابق ملتان اور گردونواح کے مختلف علاقوں مین 145 ملی میٹر طوفانی بارش ریکارڈ کی گئی .جس سے 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔آج دوپہر میں کالی گھٹاؤں نے ملتان کو اپنے سائے میں لے لیا تھا. جس کے باعث دن کے وقت بھی اندھیرا چھا گیا تھا. اس کے بعد ہونے والی تیز برسات سے سب کچھ جل تھل ہو گیا۔سب سے زیادہ بارش نو نمبر، متی تل، ناردرن بائی پاس خانیوال روڈ، رشید آباد، چوک کمہارنوالہ، پرانا شجاع آباد کینٹ، ایم ڈی اے چوک، قاسم بیلہ اور بوسن روڈ پر ریکارڈ کی گئی۔واسا حکام کے مطابق سب سے زیادہ بارش 147  ملی میٹر چونگی نمبر نو ڈسپوزل اسٹیشن پر ریکارڈ کی گئی. جس نے 1976 میں 134.5 ملی میٹر بارش کا 48 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں مزید مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں