چین پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے تیار ہے:چین

Aug 28, 2024 | 16:45

ویب ڈیسک

چین نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور پاکستان سے سیکیورٹی تعاون بڑھانے کا اعلان کیا۔ترجمان نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ چین انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف مضبوطی سےکھڑا ہے اور انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے تیار ہے اور خطے میں امن وسلامتی کے مشترکہ تحفظ کے لیے تیار ہیں۔

مزیدخبریں