انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو کل طلب کرلیا

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے بعد جمعیت علمائے اسلام پاکستان الیکشن کمیشن کے ریڈار پرآگئی۔ الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمن کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر کل طلب کرلیا ہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بعد جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) الیکشن کمیشن کے ریڈار پر آگئی. الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو انٹرا پارٹی الیکش نہ کروانے پر کل طلب کرلیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر جمیعت علمائے اسلام پاکستان کو نوٹس جاری کردیا ہے. تاہم جے یو آئی کو کل صبح دس بجے طلب کیا گیا ہے۔ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے کے کیس پر سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ جمیعت علمائے اسلام پاکستان نے تاحال انٹرا پارٹی الیکشن مکمل نہیں کیے اور نہ سرٹیفکیٹ کمیشن میں جمع کروائے ہیں۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کی بڑی جماعت کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر انتخابی نشان سے محروم کردیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن