پرویزالہیٰ کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کا اقدام چیلنج

Aug 28, 2024 | 18:43

ویب ڈیسک

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی، راسخ الہٰی اور زارہ الہٰی نے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں شامل کرنے کو چیلنج کر دیا۔پرویز الٰہی نے ابوذر سلمان نیازی ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں انہوں مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے نام پی سی ایل سے خارج اور بیرون ملک جانے کی اجازت دی. تاہم متعلقہ حکام نے عارضی طور پر نام لسٹ سے نکالا۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پرویز الٰہی سمیت اہل خانہ کا نام دوبارہ پی سی ایل میں شامل کر دیا گیا، پرویز الٰہی اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلیے جانا چاہتے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پرویز الٰہی اور ان کے اہل خانہ کے نام لسٹ سے نکالنے کے احکامات جاری کرے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو 21 مئی 2024 کو صوبائی اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں ضمانت پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا تھا۔کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیر اعلیٰ و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی تھی۔ ان کی عدم پیشی پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی تھی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔پرویز الٰہی کا جیل سے میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا گیا تھا .جس کے مطابق وہ بیمار ہیں ان کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں، جب تک ان کے میڈیکل ٹیسٹ نہیں ہوتے وہ بیڈ ریسٹ پر رہیں گے۔ میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پرویز الٰہی کو ڈاکٹرز کی جانب سے سفر کرنے کی اجازت نہیں۔کیس میں نامزد محمد خان بھٹی کو حاضری کیلیے اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا تھا جبکہ دیگر ملزمان بھی حاضری عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

مزیدخبریں