سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے، پی ٹی اے

Aug 28, 2024 | 22:26

ویب ڈیسک

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ 7 سب میرین کیبلز میں سے 2 میں خرابی ہے۔ 

پی ٹی اے کے مطابق سب میرین کیبل اے اے ای۔1 اور ایس ایم ڈبلیو 4 کیبل میں خرابی ہے۔ 

پی ٹی اے نے کہا کہ ایس ایم ڈبلیو 4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے۔ 

پی ٹی اے کے مطابق سب میرین کیبل اے اے ای۔1 کی مرمت کر دی ہے، انٹرنیٹ کی صورتحال بہتر ہوگی

مزیدخبریں