آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تیراہ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی نمازِ جنازہ اورکزئی میں ادا کردی گئی۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق 27 اگست 2024 کو ضلع خیبرکے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا کی نماز جنازہ اورکزئی میں ادا کر دی گئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شہداء کی نمازجنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران اور جوانوں اورعوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے ہیں جہاں انھیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں۔