پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی فہیم خان سعودی عرب میں گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو سعودی عرب میں گرفتار کرلیا گیا۔تحریک انصاف کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو سعودی عرب میں عمرہ ادائیگی کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فہیم خان نے خانہ کعبہ کے سامنے 9 مئی سے متعلق ویڈیو بنائی تھی۔پی ٹی آئی کراچی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی ایما پر سابق ایم این اے فہیم خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے فہیم خان کی گرفتاری پر کہا ہے کہ ہمارے ساتھی سابق و موجودہ فارم 45 ایم این اے فہیم خان کو سعودی عرب میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کی فیملی سے مسسلسل رابطے میں ہیں اور فہیم خان کو جلد از جلد رہا کروانے کیلئے تمام رابطہ اور وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ فہیم خان کا جرم صرف اتنا ہے کہ اُنہوں نے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہوکر اپنے بانی پی ٹی آئی کیلئے وڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن