مدت ختم ہونے کے باوجود 60 ہزار اسلحہ لائسنسز منسوخ نہ ہونےکا انکشاف

اسلام آباد: مدت ختم ہونے کے باوجود 60 ہزار اسلحہ لائسنسز منسوخ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے مدت ختم ہونے کے باوجود 60 ہزار اسلحہ لائسنسز منسوخ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایکسپائرڈ اسلحہ لائسنس منسوخ نہ کرنے پرقومی خزانے کو تیس کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ہم انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات کے مطابق ساٹھ ہزار اسلحہ لائسنس کی مدت دوسال پہلے ختم ہونے کے باجود نادرا نےمنسوخ نہیں کیا. آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسلحہ لائسنس پالیسی کی روشنی میں ایک سال گزرنے کے بعد لائسنس منسوخ کرنا ہوتاہے۔ذرائع کے مطابق آڈٹ ٹیم کی جانب سے ذمہ دارافراد کیخلاف ایکشن لینے کیساتھ ساتھ لائسنس ہولڈرزپرجرمانے اور نادرا کے ذمہ دار حکام کیخلاف بھی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میں دوہزار اسلحہ لائسنسز کا ریکارڈ بھی غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، وزارت داخلہ نے پچھلے سال 46465 لائسنسز جاری کیے گئے ،جن میں سے دو ہزار لائسنز کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا اور ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم کا ریکارڈ بھی خزانے کے پاس نہیں ہے۔اسلحہ لائسنس سے حاصل 35 کروڑ کی رقم سرکاری بینک میں رکھنے کی بجائے نجی بینک میں رکھنے کا انکشاف بھی ہوا ہے. نادرا نے پبلک کا پیسہ سرکاری بینک میں رکھنے کی بجائے نجی بینک میں رکھنے کا جواز پیش نہیں کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن