زرمبادلہ کے ذخائر 2010ءکے آغاز پر 15 ارب ڈالر کے قریب پہنچ جائیں گے

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سال 2010ءکے آغاز پر 15 ارب ڈالر کے قریب پہنچ جائیں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان کو سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر قرضہ کی چوتھی قسط آئندہ ایک ہفتہ میں موصول ہو جائے گی جس کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 92 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ سٹیٹ بینک کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 13 ارب 72 کروڑ ڈالر ہے۔

ای پیپر دی نیشن