صدر اور فوج میں کوئی رخنہ نہیں‘ آزاد عدلیہ ضروری ہے‘ نوازشریف جمہوریت کو نقصان نہیں پہچانا چاہتے : وزیر خارجہ

Dec 28, 2009

سفیر یاؤ جنگ
ملتان (این این آئی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدر اور فوج کے درمیان کوئی رخنہ نہیں ہے، بے نظیر بھٹو شہید کے قتل کی تحقیقات سے عوام کو آگاہ کریں گے، آزاد اور مستحکم عدلیہ جمہوریت کیلئے ضروری ہے، عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، نواز شرےف جمہورےت کو نقصان نہےں پہنچانا چاہتے ان کے بےانات مثبت ہےں احتساب کا ادارہ ماضی مےں سےاستدانوں کو انتقام کا نشانہ بناتا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز امام بارگاہ حسین آباد کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اور متحرمہ بےنظےر بھٹو کی دوسری برسی کے موقع پر ان کے اےصال ثواب کے لےے منعقدہ مختلف تقارےب مےں بات چےت کرتے ہوئے کےا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج اور صدر کے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں ہے، دونوں کے درمیان تمام قومی ایشوز پر مکمل ہم آہنگی ہے، صدر کی تقریر میں قومی ادارے کو نشانہ بنانے کے حوالے کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے کو چیئرپرسن ہیں ان کا خطاب مختلف حوالوں سے پارٹی امیج کو پہنچائے گئے نقصان کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے لیکن یہ بات حقیقت ہے کہ صدر اور فوج کے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ملکی یکجہتی کیلئے تمام قوتیں مل کر ملک کو مشکلات سے نکالیں،این آر او سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں این آر او سے مستفید ہونے والے افراد کو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی عدالتوں کا سامنا کیا ہے اور اب بھی عدالتوں کا سامنا کریں گے اور یقین ہے کہ عدالتوں سے انصاف ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا آزاد اور مستحکم عدلیہ جمہوریت کیلئے لازمی ہے، بینظیر قتل کی تحقیقات کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ٹیم دوبارہ پاکستان آئے گی اور ان کی تیسری برسی سے پہلے تمام شواہد عوام کے سامنے آ جائیں گے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ملک یقینا مشکلات میں ہے اور ان حالات میں تمام قوتوں کو یکجا ہو کر سوچنا ہو گا۔
مزیدخبریں