افغانستان کو غیرملکی افواج کیلئے دوزخ بنا دینگے: طالبان

Dec 28, 2009

سفیر یاؤ جنگ
کابل (اے پی پی) طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان کو غیر ملکی افواج کےلئے دوزخ بنا دیا جائےگا۔ افواج کی تعداد میں اضافے سے اتحادی افواج کی ہلاکتوں کی شرح بھی بڑھ جائے گی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے ایک ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں غیر ملکی افواج کی تعداد میں اضافے سے لڑائی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔ طالبان اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کریں گے۔ نہ صرف اتحادی بلکہ ان کے افغان حلیفوں فوج اور پولیس کو بھی ہدف بنایا جائےگا۔ طالبان خودکش حملوں ، بارودی سرنگوں اور جارحانہ حملوں سے اتحادی افواج کا مقابلہ کرےں گے۔ افغانستان کو اتحادی افواج کےلئے دہکتے ہوئے تندور میں بدل دیں گے۔
مزیدخبریں