وفاقی وزیرقانون وانصاف بابراعوان نے کہاہے کہ حکومتی اتحاد اورپارلیمنٹ رجمنٹ کی طرح نہیں چل سکتے ایم کیو ایم اورجے یوآئی کے تحفظات دورہوجائیں گے۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں سندھ مدرستہ الاسلام کے اساتذہ اورطلبہ کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ
حکومتیں مفاہمت اورمشاورت سے چلتی ہیں۔ الطاف حسین اورمولانا فضل الرحمن کے مطالبات مثبت ہیں۔ پیپلزپارٹی اوردونوں رہنماؤں کے خیالات میں مماثلث ہے۔لہذا جلد معاملات طے پا جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ بابراعوان نے کہا کہ انتظامیہ اورعدلیہ کے متحرک ہونے کی وجہ سے لوٹی گئی دولت برآمد ہورہی ہے ،قرضے لوٹنے والے بھی جلد پکڑے جائیں گے، ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ تریسٹھ برس میں پاکستان کو پچیس ارب ڈالرمغربی امداد ملی مگرصرف ساڑھے چارارب جمہوری حکومتوں کوملے باقی امداد آمروں کے حصے میں آئی مگرحساب ساستدانوں سے مانگاجاتا ہے اورہمیشہ احتساب سیاستدانوں کا ہواہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابراعوان نے کہاکہ کراچی شہرپاکستان کا درجہ رکھتا ہے جسکا تصوریہ ہے کہ سب قومیتوں کو برابری کا درجہ دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن