ادھروفاقی وزیر تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ذرا سا پھسل گئے ہیں بہت جلد واپس آجایئں گے۔

لاہورمیں پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے سیمنار میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار آصف احمد علی نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ اِن ہاوس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم نے صرف وزارتیں چھوڑیں ہیں حکومتی اتحاد سے علیحدہ نہیں ہوئے۔ دونوں رہنماؤں کو بہکانے کی خاطر کسی نے ان کے کانوں میں پھونک ماری ہے۔ سردار آصف احمد علی نے کہا کہ ایم کیو ایم جب سندھ حکومت چھوڑے گی تب دیکھیں گے۔ اختلافات جمہوریت کا حسن ہے۔

ای پیپر دی نیشن