پنجاب حکومت اور ترکی کی تنظیم تزکان کے مابین تجارتی، صنعتی شعبوں میںمفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے- شہاز شریف نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعقات ہیں۔

استنبول کے تزکان سنٹر میں منعقد ہونے والی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، رکن صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق، خواجہ احمد حسان اور تزکان کے عہدیداروں اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی- معاہدے کے تحت آئندہ مارچ دوہزار گیارہ کو لاہور میں بزنس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق معاہدے ہوں گے - پنجاب حکومت کی جانب سے معاہدے پر رکن پنجاب اسمبلی میاں محسن لطیف اور ترکی بزنس کنفیڈریشن کی جانب سے تزکان کے صدررضا نور میرل نے دستخط کئے ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے ساز گا ر ماحول پیدا کیا گیا ہے اور اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس سے پہلے شہباز شریف نے استنبول میوزیم کا دورہ کیا۔ شہباز شریف نے ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے دورے میں انہیں جو محبت ملی ہے اسے وہ کبھی نہیں بھلا پائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن