جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت قانون کے خاتمے کے لئے حکومت پردباؤبڑھ رہا ہے لیکن عشق مصطفٰی سے سرشارپاکستانی قوم اس کے خلاف مزاحمت کرے گی ۔

Dec 28, 2010 | 21:38

سفیر یاؤ جنگ
لاہورپریس کلب میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ تحریک ناموس رسالت کی کال پر اکتیس دسمبرکو ملک گیرشٹرڈاؤن ہڑتال کامیاب ہوگی، جس کے لئے نجی اداروں، تاجراورٹرانسپورٹ تنظیموں سے رابطے کرلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کی تنظیمیں اوروفاق المدارس بھی ہڑتال میں ہمارا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحفظ ناموس رسالت پراین جی اوزاورانسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں کے تحفظات بلاجواز ہیں۔ اقلیتی قیادت بھی سازشوں کوناکام بنائے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ گورنرپنجاب سلمان تاثیر اپنے والد ایم ڈی تاثیرکے عمل کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔ ایم ڈی تاثیرنے گستاخ رسول کے قتل میں سزائے موت پانے والے غازی علم دین شہید کے جسد خاکی کے لئے بگھی تیارکی تھی۔
مزیدخبریں