پاکستان سٹیٹ آئل کی جانب سے پیپکوکوتیل فراہم نہ کئے جانے پرملک میں بجلی کا شارٹ فال ڈھائی ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا جس سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہوا ہے ۔

پیپکوحکام کے مطابق ملک میں بجلی کی کل پیداوار دس ہزارپندرہ میگاواٹ ہے جبکہ طلب بارہ ہزار نو سو اکتیس میگاواٹ ہونے کی وجہ سے شارٹ فال دو ہزارپانچ سوپینسٹھ میگاواٹ ہوگیا ہے۔ پیپکو ذرائع کے مطابق بھل صفائی اورڈیمزسے پانی کی کم ترسیل کی وجہ سے ہائیڈل بجلی کی پیداوارمیں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ اس کمی کو تھرمل بجلی سے پورا کیا جانا تھا لیکن پی ایس اوکی جانب سے تیل کی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے تھرمل بجلی بھی پیدا نہیں ہوسکی۔ اس صورتحال کے باعث شہروں میںچھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں دس گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن