کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمندی رہی اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک بارپھرگیارہ ہزارنو سوپوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔

Dec 28, 2010 | 21:51

سفیر یاؤ جنگ
کراچی سٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا اورانڈیکس کاروبارکے آغاز پر ہی گیارہ ہزارنو سو انچاس پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت شروع ہونے پرانڈیکس باسٹھ پوائنٹس کی کمی سے گیارہ ہزارآٹھ سو اڑتالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مقامی مالیاتی اداروں اور انفرادی سرمایہ کاروں نے سال کے اختتام پر شیئرز کی فروخت کو ترجیح دی جبکہ غیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں تیرہ لاکھ چودہ ہزارڈالرز کی سرمایہ کاری کی۔ مارکیٹ میں چارسو کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے دو سو اکتیس کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتیں گرگئی۔ دوسری طرف لاہورسٹاک مارکیٹ کے ایل ایس ای انڈیکس چودہ پوائنٹس کی کمی کے بعد تین ہزارچھ سو ستاسٹھ پوائنٹس پربند ہوا۔ مارکیٹ میں ایک سو تیس کمپنیوں کے سینتالیس لاکھ نو ہزارچار سو چون حصص کا کاروبار ہوا۔ اکیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، اکتالیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ اڑسٹھ کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں