سوئی ناردرن گیس کے لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت لاہور،شیخو پورہ، ساہیوال ،گوجرنوالہ اور ملتان ریجن کے سی این جی سٹیشنزکو پیر کی صبح تین روز کے لیے گیس کی فراہمی بند کی گئی۔ سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہفتے کے باقی ایام میں بھی گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جس کے باعث کاروبار ناممکن ہوگیا ہے۔ ادھرپنجاب کی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی ساڑھے چار روز کیلئے معطل ہے، لاہور ،شیخو پورہ اور ساہیوال کی صنعتوں کو گیس کی سپلائی پچیس دسمبر کی صبح چھ بجے بند کی گئی تھی جو کل صبح چھ بجے بحال ہوگی ۔ کاروباری اور صنعتی افراد کا کہنا ہے کہ انکے لیے صنعتوں کو چلانا اور ملازمین کو تنخواہیں دینا ناممکن ہو گیا ہے۔