ڈی جی آئی ایس آئی کے دورہ لندن کی تحقیقات کے حوالے سے وزیر اعظم کے بیان کو غلط سمجھا گیا، معاملے کی کوئی تحقیقات نہیں ہو رہیں۔ وزیراعظم ہاﺅس

Dec 28, 2011 | 14:51

سفیر یاؤ جنگ
وزیراعظم ہاﺅس کےترجمان نے میڈیا پروزیراعظم سےمنسوب نشرہونے والی خبر کو سیاق وسباق سے ہٹ کرقرار دیا ہے۔ ترجمان کاکہناہےکہ صحافی کے سوال اور وزیراعظم کے جواب کے درمیان غلط فہمی کی بناء پر بیان کو صحیح طرح نہیں سمجھا گیا۔ وزیر اعظم یہ کہنا چاہتے تھے کہ جنرل پاشا دورہ دوحہ پر ان سے پوچھ کر گئے ہیں جبکہ دورہ لندن کے حوالےسےمعاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔حکومت کی جانب سے انکے دورہ لندن کے حوالے سے کوئی تحقیقات نہیں ہو رہیں۔
مزیدخبریں