شدید سردی کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہورہے ہیں اور لوگ گھروں میں دبکنے پر مجبور ہیں،دوسری جانب بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی نے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔منگل اور بدھ کی درمیانی شب متعدد میدانی علاقوں میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم کشمیر، گللگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سردی پارہ چنار میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی گیارہ سینٹی گریڈ رہا جبکہ۔اسلام آباد میں منفی ایک، لاہور میں صفر،پشاور ایک،کوئٹہ منفی چھ اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔