امریکی ایجنٹ اور ایک حسینہ کی ایک دوسرے کے خلاف جنگ پر مبنی مشن امپاسبل فورشائقین کو بے حدپسندآئی ہے اور وہ دھڑادھڑ سنیما گھروں کا رخ کررہے ہیں۔ فلم نے امریکا میں پہلے ہی دن گیارہ کروڑکا بزنس کرکے شاندار ابتداء کی اور ایک ہفتے کے دوران چودہ کروڑ ڈالرکا ریکارڈ بزنس کرکے فلم میں لگنے والے سرمائےکاچھیانوے فیصد وصول کرلیا ہے۔ فلم بینوں کے جوش کو دیکھتے ہوئے اندازہے کہ ایکشن اورسسپنس سے بھرپورفلم سنیماگھروں پرمزید راج کرے گی۔