انڈونیشیا، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے بعد سینتیس پاکستانیوں سمیت سو سے زائد افرد کی لاشیں نکال لی گئی ۔

Dec 28, 2011 | 15:53

سفیر یاؤ جنگ
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا جانے والے تارکین وطن کی کشتی انڈونیشیا کے مشرقی جزیرے جاوا میں ڈوب گئی تھی۔ کشتی میں پچاس پاکستانیوں سمیت ڈھائی سو افراد سوار تھے۔ گیارہ روز کے دوران امدادی کارکنوں نے ایک سو تین افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جن میں سینتیس پاکستانی بھی شامل ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق ڈوبنے والے افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ ان افراد کی شناخت اور میتوں کو وطن واپس لانے کے لیے چھ افراد کے اہلخانہ کو انڈونیشیا کے ویزے جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ دیگر کو بھی جلد ویزے جاری کردیئے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے انڈونیشیا میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل بھی قائم کردیا گیا ہے جو انتظامات کا جائزہ لے رہا ہے۔
مزیدخبریں