”مہنگائی‘ بیروزگاری اور بے راہروی نے معاشرے کو نفسیاتی مریض بنا دیا“

Dec 28, 2012

لاہور (پ ر) مینٹل ہیلتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ”نفسیاتی بیماریاں اور جدید علاج“ کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار سے خطاب رتے ہوئے ماہرین نفسیات نے اس بات پر اتفاق کیا کہ لاقانونیت‘ تشدد اور کرپشن کی وجہ سے پاکستان کے شہری زندگی کی خوشیوں سے محروم ہو چکے۔ مینٹل ہیلتھ فیڈریشن کے صدر پروفیر ڈاکٹر آئی اے کے ترین‘ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی تاحیات پروفیسر ڈاکٹر خالدہ ترین اور پروفیسر آفاب آصف نے اظہار خیال کیا جبکہ برطانیہ سے آئے ماہرین نفسیات ڈاکٹر سلیم ترین‘ ڈاکٹر انجم بشیر‘ ڈاکٹر عائشہ ترین اور پروفیسر تنویر رانا نے تحقیقی مقالات پیش کئے۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی وجہ سے لوگ ہنسنا بھی بھول گئے۔ خواتین میں نفسیاتی مسائل کی وجہ مہنگائی اور بچوں میں بڑھتی ہوئی بے راہروی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں میں کمپیوٹر‘ موبائل فون اور انٹر نیٹ کا بڑھتا ہوا غلط استعمال انہیں تعلیم سے دور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین اور بچوں کے درمیان رابطوں کے فقدان کی وجہ سے بچوں میں منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ 

مزیدخبریں