”پہلے ثبوت حاصل کرینگے‘ پھر گارڈن ٹاون پاسپورٹ آفس کے ذمہ داران کو پکڑیں گے“

لاہور (اپنے نمائندے سے) ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے پاسپورٹ سرکل ناصر جمیل نے گذشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرڈن ٹا¶ن پاسپورٹ آفس سے موقع پر گرفتار ہونے والے 11 افغانیوں نے انکشاف کیا کہ دو ایجنٹوں لیاقت بھٹی اور امان اللہ کی اندر آفس کے سینئر افسران سے مکمل ”لائن“ ہے اور جعلی پاسپورٹ بن جائینگے۔ ڈیڑھ لاکھ فی پاسپورٹ ریٹ طے ہوا تھا جبکہ ایک گرفتار ایجنٹ بھی یہاں کے تعینات انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ذمہ دار ٹھہرا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ثبوت حاصل کرینگے پھر پاسپورٹ آفس کے متعلقہ ذمہ داران کو شامل تفتیش کرینگے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سید یحیٰی حسینی نے بتایا کہ میرے علم میں کچھ نہیں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد اقبال نے کہا ہے کہ یہ واقعہ پاسپورٹ آف کے باہر ہوا اور ایجنٹ اس طرح کے کام کرتے ہیں اس میں پاسپورٹ آفس کا تعلق نہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن