میکسیکو (نیٹ نیوز) میکسیکو میں منشیات اور تشدد کے رجحان پر قابو پانے کے لئے کلاسیکی موسیقی کا سہارا لے لیا گیا ہے۔ حکومت نے کمسن بچوں کی تربیت کے لئے موسیقی کا خصوصی پروگرام شروع کیا ہے جس میں سینکڑوں نوعمر لڑکے اور لڑکیاں ملک کے روایتی ساز بجانا سیکھ رہے ہیں۔ مقصد لوگوں میں اوائل عمری سے ہی مثبت سرگرمیوں کا شوق پیدا کرنا ہے تاکہ وہ بڑے ہو کر جرائم اور منشیات کی طرف راغب نہ ہوسکیں۔