لاہور (ثناءنیوز) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ طاہر القادری کسی صورت لانگ مارچ نہیں کریں گے ان کے لانگ مارچ کا بھی وہی حشر ہوگا جو عمران خان کے ڈرون حملوں کے خلاف لانگ مارچ کا ہوا تھا۔ اگر اب طاہر القادری جعلی نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں پر باہر نکلے تو انہیں گاڑی سمیت پکڑ لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ رانا ثناءاللہ نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کا سب سے بڑا ٹارگٹ مسلم لیگ (ن) ہے وہ اسے کسی صورت آئندہ انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے نہیں دینا چاہتی۔ مشرف کا ساتھ دینے والے دیگرافراد کے لیے معافی کی گنجائش موجود ہے۔