لاہور (خصوصی رپورٹر) جمہوری وطن پارٹی بلوچستان کے سابق صدر اور نواب اکبر خان بگٹی کے پوتے نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے پنجاب میں اپنے ساتھیوں کو ہدایت کی ہے کہ انکے والد کی پارٹی میں آمرانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی عہدوں سے الگ ہوجائیں۔ معلوم ہوا ہے کہ نوابزاد شاہ زین بگٹی کے اس موقف کے بعد جمہوری وطن پارٹی پنجاب میں دو حصوں میں تقسیم ہوجانے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں جبکہ نوابزادہ طلال بگٹی دو روز بعد لاہور آنیوالے تھے، انکا دورہ بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔