تعلقات پر نوجوان کی ٹانگیں، بازو توڑ کر آنکھیں نکال دیں، 3 ملزم گرفتار


پل جڑھ (نامہ نگار) تعلقات پر نوجوان کی ٹانگیں بازو توڑ کر آنکھیں نکال دیں 3 ملزم گرفتار دیگر فرار ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق نواحی موضع کوٹلہ سلطان کے بلال ولد اللہ ڈیوایا کھور نے اپنے ہی علاقہ کی ممتاز بی بی سے تعلقات بنا رکھے تھے، بعدازاں بلال نے شادی سے انکار کر دیا جس پر ممتاز بی بی نے اپنے گھر والوں کو آگاہ کر دیا جس پر اہل خانہ کی مشاورت سے ممتاز بی بی نے بلال کو بلایا۔ بلال کے آنے پر ملزمان سجاد‘ ریاض‘ فیاض‘ ارشاد‘ غلام فرید‘ سلیم اور مشتاق نے محمد بلال کو قابو کر کے زبردست تشدد کرتے ہوئے اس کی ٹانگیں‘ بازو توڑ کر اس کی آنکھیں نکال پھینکیں پولیس تھانہ شہر سلطان نے چھاپہ مار کر متاثرہ محمد بلال کو بازیاب کرایا اور علاج کیلئے نشتر ہسپتال ملتان میں داخل کرا دیا اور بلال کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے سجاد‘ ریاض اور غلام فرید کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن