لاہور (خبر نگار )پی آئی اے کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یٰسین ملک نے کہا ہے کہ نئی انتظامیہ نے ائر لائن کا مشکل وقت میں چارج سنبھالا ہے اور اس کا مقصد ایئر لائن کی تنظیم نو کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی اے ٹر یننگ سےنٹر کر اچی میں آفیسرز اور سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس کا مقصد پی آئی اے کو اپریل 2013 ءتک تبدیلی لانے کےلئے انتظامیہ کے عزم کے بارے میں ملازمین کو متحرک اور اعتماد میں لینے کا حصہ ہے۔ انہوں نے واضح طور پر ملازمین کو بتایا کہ کسی بھی ملازم کو ایئر لائن سے نہیں نکالا جائے گاتاہم ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ڈیوٹی کی ادائیگی میں کوتاہی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔