کمرشل بنکوں میں سرمائے کی کمی طول پکڑگئی، اسٹیٹ بینک نے رقم کی کمی دور کرنے کے لیے بینکوں کوچھ سو پندرہ ارب سترکروڑ روپے فراہم کردیے۔

Dec 28, 2012 | 12:13

اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں اورمالیاتی اداروں کوسات روزکے لیے یہ رقم فراہم کی ہے۔ کمرشل بینکوں نے اسٹیٹ بینک کوچھ سواٹھارہ ارب بیس کروڑروپے کے ٹریثری بلزفروخت کے لیے پیش کیے تھے۔ مرکزی بینک نے کمرشل بینکوں کو یہ رقم آٹھ اعشاریہ سات سات فیصد شرح سود پر فراہم کی۔ واضع رہے کہ شرح سود میں کمی کے بعد سے نجی شعبے سے قرضوں کا حجم بڑھتا جارہا ہے جبکہ مرکزی بینک گزشتہ دو ہفتے کے اندر گیارہ ارب سے زائد رقم کمرشل بنکوں کو فراہم کرچکا ہے۔

مزیدخبریں