امریکا میں موسم کی سختیاں جاری ہیں، شدید برف باری سے سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ کئی ریاستوں میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے.

امریکی ریاستوں نیویارک، آرکیناس، اوکلوہوما، ٹیکساس، لیوزیانا، مسیسپی اور الامابا میں تیز ہواؤں اور برفانی طوفان سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے سڑکوں پر کئی کئی انچ برف پڑنے کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اورلوگ سڑکوں پرلگے برف کے ڈھیروں کوراستے سے ہٹانے میں مصروف ہیں، شدید برف باری کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثرہوا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کوائیرپورٹس پرگھنٹوں انتظارکرنا پڑا۔ شدید برفباری سے کئی علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہوگئی ہے، امریکہ کے محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کا یہ سلسہ مزید کئی روز تک جاری رہنے کا مکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن