لاہورریجن میں سی این جی کی بندش کا ناغہ طویل ہوگیا ہے۔ تین روزہ بندش کے بعد بدھ کو کھلنے والے سی این جی اسٹیشنز پانچ روز بعد بھی بند پڑے ہیں۔ گیس نہ ملنے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، رکشہ ڈرائیور اور گاڑی مالکان سراپا احتجاج ہیں۔ ملتان، شیخوپورہ، گوجرانولہ اور ساہیوال میں بھی بیشتر سی این جی اسٹیشنز بند ہیں اور صارفین گیس کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔ دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صبح آٹھ بجے سے اڑتالیس گھنٹوں کے لئے سی این جی کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ جس کے سبب رات بھر سی این جی گیس کے صارفین طویل قطاروں میں لگ کرگیس بھرواتے رہے۔
لاہوراور ملتان سمیت ریجن بھر میں سی این جی اسٹیشنز پانچویں روز بھی بند ہیں جبکہ سندھ بھرمیں فلنگ اسٹشنز کو دو روزکے لیے بند کردیا گیا۔
Dec 28, 2012 | 13:18