امریکی بھی غریب ہوگئے،ملک بھرمیں غریبوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے

Dec 28, 2012 | 19:14

خصوصی رپورٹر

امریکی مردم شماری بیورو کےمطابق امریکہ میں غریبوں کی تعداد تین کروڑ دس لاکھ سے بڑھ کر چار کروڑ ساٹھ لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ دوہزار آٹھ کے معاشی بحران کےبعد امداد لینےوالےافراد میں ساٹھ فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال امریکی حکومت نےفوڈ سٹیمپ پر پچھہتر ارب ڈالر خرچ کئے، ماہرین کےمطابق آئندہ بجٹ میں یہ رقم اسی ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ادھر بےگھر افراد کی امداد کے ایک ادارے کی رپورٹ کےمطابق صرف نیو یارک شہر میں چھیالیس ہزار افراد بےگھر ہیں۔ امریکہ کےہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کےمطابق رواں برس ملک میں نہ صرف بےگھر افراد کی تعداد چھ لاکھ تیس ہزار ہے بلکہ کام کرنےوالے افراد بھی کرایوں، گھر کی قیمتوں اور بینک کے قرضوں کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہیں۔

مزیدخبریں