لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب کے 10 سرکاری تعلیمی ادارے قادیانی جماعت کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا‘ امت کی رپورٹ کے مطابق ان تعلیمی اداروں میں 5 ضلع چنیوٹ‘ 2 گجرات‘ 2 سیالکوٹ اور ایک گوجرانوالہ میں واقع ہے۔ اس حوالے سے رہنما مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا الیاس چنیوٹی نے کہا ہے کہ حکومت فیصلہ واپس لے ورنہ ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔ حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔