خیبر پی کے میں بجلی کا نظام سنبھالنے کیلئے تیار ہیں: اسد عمر

کراچی (اے پی اے) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خواجہ آصف خیبر پی کے میں بجلی کا نظام صوبائی حکومت کو دیئے جانے کی پیشکش پر سنجیدہ ہیں تو وہ اسے قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بہت جلد وزیر اعلیٰ خیبر پی کے  وفاقی حکومت کو خط لکھیں گے کیونکہ تحریک انصاف حکومت کی اس پیشکش کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور صوبے کے بجلی کی نظام کی وفاقی ادارے سے منتقلی کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت سے اور بھی ادارے نہیں چل پا رہے تو وہ بھی تحریک انصاف کے حوالے کر دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...