لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامعہ محمدی اہلحدیث سنت نگر کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلیوں نے اثاثے غلط ظاہر کر کے قوم کو دھوکے دینے کی کوشش کی انہیں نااہل قرار دیا جائے حالانکہ قوم جانتی ہے کہ یہ دولت ان کے پاس کہاں سے آئی اور کن ذرائع سے حاصل کی گئی ہے جھوٹ فراڈ اور نااہلیت کی سیڑھیاں استعمال کر کے ملک کی جڑوں کو مزید کھوکھلا کیا جا رہا ہے موجودہ حکومت نے اپنے مختصر سے دور اقتدار میں عوامی مفاد کا کوئی کام نہیں کیا جس سے قوم کو ریلیف ملے۔