اسلام آباد (ثناءنیوز) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے خصوصی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کی سربراہی کے حوالے سے کہا کہ ابھی ”ایجاب“ ہوا ہے قبولیت نہیں ،نکاح خواں وزیراعظم نوازشریف ہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں سینئر صحافیوں سے بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مجھے کشمیر کمیٹی کی سربراہی قبول کرلینی چاہیے ابھی تو منظوری ہوئی ہے قبولیت نہیں ہوئی۔
فضل الرحمن