نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات کے وزیراعلی اور انتہاپسند ہندو جماعت بی جے پی کے وزیراعظم کے نامزد امیدوار نریندر مودی نے گزشتہ روز گجرات فسادات پر پہلی مرتبہ مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہوئے کہا کہ وہ اس سانحہ پر ہل کر رہ گئے تھے۔ یہ سانحہ زلزلہ سے بری طرح تباہ حال گجرات کیلئے ایک دھچکا تھا، میں اندر سے ہل کر رہ گیا۔ میں اپنے گجراتی پیارے بہن بھائیوں کے قتل میں کیسے ملوث ہوسکتا ہوں۔ میں ان الزامات پر اور دکھ میں مبتلا ہو جاتا ہوں۔ دریں اثنا گجرات کانگرس کے رہنما ہمانشو ویاس نے کہا کہ مودی نے معذرت کی نہ یہ انکے ظلم پر پردہ ڈال سکتی ہے۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ کا کہنا تھا بیان سیاسی چال ہے۔