علماء عورتوں، بچوں میں اسلامی ادب کا فروغ یقینی بنائیں: ڈاکٹر سلمان ندوی

Dec 28, 2013

لاہور (پ ر) عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کا اجلاس جامعہ اشرفیہ میں ڈاکٹر محمد سعد صدیقی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، ڈاکٹر محمودالحسن عارف، پروفیسر محمد یوسف خان، پروفیسر سمیع اللہ فراز اور پروفیسر ظفراللہ شفیق سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈربن یونیورسٹی سائوتھ افریقہ کے سابق ڈین ڈاکٹر علامہ سید محمد سلمان ندوی نے مہمان خصوصی کے طور پر اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں خواتین اور بچوں میں اسلامی ادب کو فروغ دینے کیلئے ادیبوں اور علماء کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لادین طبقہ صحافت اور میڈیا کے ذریعہ باطل تقریبات کو فروغ دینے میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں