لاہور (پ ر) یو سی 68 قلعہ گجر سنگھ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین عامر خان، طارق قریشی ممبر مشاورتی کمیٹی اورلیگی رہنما خلیق الرحمٰن اپل نے ایک مشترکہ بیان میں وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے اپنی سربراہی میں چھ رکنی خصوصی کمیٹی بنانے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا اس اقدام سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑوں سے ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ اور قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی قابل فخر فوج اور وزیراعظم کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد ر دیا ہے اور حکومت اس پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گی۔