لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزارت داخلہ نے کرائے داروں کیلئے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق کرائے پر دی گئی عمارتوں اور ہاسٹلز کی مانیٹرنگ ہو گی۔ آئندہ کوئی بھی مالک جگہ کرائے پر دینے سے قبل رجسٹرڈ کرائے گا۔ کرائے داروں کی شناخت لازمی ہو گی۔ 2 افراد ضمانت دینگے۔ کرایہ نامہ نوٹری پبلک یا اوتھ کمشنر سے رجسٹرڈ کرانا ہو گا۔ کرائے نامے میں 14 سال سے بڑے بچوں کی تعداد بتانا ہو گی۔
کرائے پر دی گئی عمارتوں اور ہاسٹلز کی نگرانی کی جائیگی: وزارت داخلہ
Dec 28, 2014