لاہور(سٹاف رپورٹر) جنوبی چھائونی میں نامعلوم شخص نے داعش کے نام پر تاجر سے 20لاکھ روپے بھتہ مانگ لیا۔ انکار پر بچوں سمیت قتل کی دھمکی دی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ معلوم ہوا ہے جنوبی چھائونی عارف خان روڈ کے رہائشی تاجر آصف کو نامعلوم شخص نے کال کر کے بتایا اسکا تعلق داعش سے ہے 20لاکھ بھتے کا بندوبست کرو، بھتہ ادا نہ کیا گیا تو تمہیں بیوی بچوں سمیت قتل کر دیا جائے گا۔ کال موصول ہونے پر تاجر آصف نے جنوبی چھائونی پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف بھتہ خوری اور دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
تاجر سے داعش کے نام پر 20 لاکھ روپے بھتہ طلب، جنوبی چھائونی میں دہشت گردی دفعہ کے تحت مقدمہ درج
Dec 28, 2014