لاہور (سٹاف رپورٹر) جنوبی چھائونی میں نامعلوم افراد نے حساس ادارے کے نائیک کو اغوا کر لیا۔ معلوم ہوا ہے عقب پی اے ایف مارکیٹ کا رہا ئشی نائیک حیات ڈیوٹی پر گیا اور واپس نہ آیا جس پر اہل خانہ نے اسکی بریگیڈ ہیڈکواٹر رابطہ کیا تو پتہ چلا وہ ڈیوٹی پر نہیں پہنچا۔ حیات کے اہل خانہ نے جنوبی چھائونی پولیس کو اطلاع دی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف حیات کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج کر لیا۔
جنوبی چھائونی میں نامعلوم افراد نے حساس ادارے کے نائیک کو اغوا کر لیا، مقدمہ درج
Dec 28, 2014