سیالکوٹ: داعش کے حق میں مظاہرہ، 9 ویں کے طالب علم سمیت 4گرفتار

لاہور (نامہ نگاران) سیالکوٹ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران داعش کی حمایت میں مظاہرہ کرنے پر 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے جن میں نویں جماعت کا ایک طالب علم بھی شامل ہے جس کی عمر 15برس بتائی گئی ہے۔ چاروں کو پولیس نے خفیہ ایجنسیوں کی اطلاع پر حراست میں لیا ان کے قبضہ سے داعش کے جھنڈے پکڑ کر احتجاج کرنے کی فلم بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزموں نے چند روز قبل ایک اجلاس میں شرکت کی تھی جس میں مصر سے آنے والے ایک شخص کی موجودگی میں داعش کے جھنڈے پکڑ کر ان افراد نے نعرے لگائے۔ وہاڑی میں دانیوال پولیس نے غیرقانونی مقیم 4 افغان باشندے گرفتار کر لئے۔ جہلم میں پولیس نے 2 افغان باشندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ سیالکوٹ میں پولیس نے پٹرول آرائیاں اور کنڈن سیان سے 2 افغان باشندوں احمد خان اور سلمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ میں ماڈل ٹائون پولیس نے پانچ افغان باشندوں کو حراست میں لیکر انکے قبضہ سے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔ علی رضا اور نوید خان کی باقاعدہ گرفتاری ڈال کر انہیں جیل منتقل کر دیا گیا ہے، 3 ملزموں سے تفتیش جاری ہے۔ جڑانوالہ سے گرفتار 21غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ بنوں میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 120 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا اور کاغذات کے بغیر 70 موٹرسائیکلیں بھی پکڑی گئیں۔ گھارو دھارے جی اور ساکرو سندھ پولیس نے کارروائی کر کے متعدد افغان باشندے حراست میں لے لئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...