اسلام آباد(آئی این پی)نیپرا نے کے ا لیکڑک صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 64پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ہفتہ کو ذرائع کے مطابق نیپرانے کے الیکڑک کی بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست منظور کر تے ہوئے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔بجلی کی قیمت میں کمی نومبر کی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
نیپرا کا کے الیکڑک کے صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 64پیسے سستی کرنے کا اعلان
Dec 28, 2014